علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک بار پھر نشانہ پر آیا ہے اور اس بار یہ نشانہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے لگایا ہے ۔ یوگی ادتیہ ناتھ ریزروریشن معاملہ پر کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اقلیتی ادارہ نہیں ہے اس لئے وہاں دلتوں اور پسماندہ طبقات کو ریزروریشن دیا جاناچاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ہر سال کروڑہا روپے کا حکومت سے تعاون حاصل ہوتا ہے ۔ لہذا یہ ادارہ اقلیتی ادارہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب دوسرے اداروں سے ریزروریشن مل سکتا ہے تو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کیوں نہیں مل سکتا ہے ۔ یوگی جی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں سماج کو ذات اورطبقہ کے نام پر تقسیم کرنا چاہتی ہے لیکن جب عوام کے حقوق کی بات آتی ہے تو وہ خامو ش ہوجاتے ہیں ۔
یوپی وزیر اعلیٰ نے دعوی کیا کہ یوپی میں بی جے پی حکومت بننے سے قبل یہاں روزانہ فرقہ وارانہ فسادات ہوا کرتے تھے لیکن ان ایسا نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو غنڈہ فسادات کرتے تھے وہ دوسرے کاموں میں مشغول ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک وزیر اعظم نریندر مودی جی کی وزارت میں ترقی کرتا جارہا ہے اور دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور ملک بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو طاقتور بنانے کے لئے ہمیں پھر ایک بار مودی جی کوکامیاب کروانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مودی جی غریبوں کیلئے بجلی کنکشن ،گھر ، رسوئی سلینڈر وغیرہ مفت تقسیم کئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی ’’ میرا بوتھ سب سے مضبوط ‘‘ کے فارمولے پر منحصر ہے ۔