واشنگٹن : امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے ایوان نمائںدگان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے متعلق گفتگو کی ہے۔بریڈ شرمین نے کہا کہ عمران خان سے ڈیل کرنا مشکل اور شہباز شریف سے ڈیل کرنا آسان ہوسکتا ہے، مگر امریکا کو قلیل المدتی دو طرفہ مفادات کے بجائے قانون کی حکمرانی کی حمایت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں حال ہی میں ہونے والے واقعات پر بات کرنا چاہتا ہوں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں پرو امریکن لیڈرز کو ترجیح دینی چاہیے۔بریڈ شرمین نے کہا کہ مگر میں سمجھتا ہوں کہ امریکہ کی وابستگی قانون کی حکمرانی اور جمہوریت سے ہونی چاہیے۔