عمران خاں کی مسلم ممالک سے اتحاد کی درخواست

   

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امت مسلمہ سے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کیخلاف متحد ہونے کی درخواست کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے تمام مسلمان ممالک کے سربراہان کو خط لکھا ہے جس میں وزیراعظم نے امت مسلمہ سے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ مسلم دنیا کے رہنما متحد ہوکر پوری دنیا کو ایک پیغام دیں۔