انقرہ : در ترکیہ رجب طیب اردغان کا کہنا ہیکہ ہم نے جمہوریہ کی نئی صدی کو ہر اعتبار سے ایک نئے دور، ایک نئے آغاز اور سماجی مطابقت کا سنگ میل بنانے کا نئے آغاز اور سماجی مطابقت کا عہد کیا ہے۔ اردغان نے عید قربان کی مناسبت سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں شہریوں کو دل و جان سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس تہوار کے ترک ملت، عالم اسلام اور پوری انسانیت کیلئے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہونے کا اظہار کیا ہے۔عید کے تہواروں کے اتحاد ویکجہتی، اور ابدی بھائی چارگی کے ایام ہونے کی یاد دلانے پر زور دیتے ہوئے اردغان نے کہا کہ عید الاضحی بالخصوص ایثار قربانی کی بدولت اشتراک اور یکجہتی کے بام عروج تک پہنچنے والے ایام ہیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ 6 فروری کے زلزلے کی وجہ سے ہمارے دلوں میں درد تا حال تازہ ہونے والے ان دنوں میں عید الاضحی ہمارے شہریوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا کو مضبوط کرے گی۔یہ بتاتے ہوئے کہ وہ زلزلے کے زخموں پر مرہم رکھنے اور زلزلہ متاثرین کو جلد از جلد ان کے نئے گھروں کو واپس کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اردغان نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ ہم اکتوبر۔نومبر تک بتدریج زلزلہ زدہ گھروں کے پہلے حصے کی فراہمی شروع کر دیں گے۔