توقع کی جارہی ہے کہ 2024کا رمضان کی شروعات11مارچ کے قریب ہوجائے گی
یروشلم۔ اسرائیلی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر اسرائیل کے وار ٹائم کابینی وزیر بنی گنٹز نے انتباہ دیا ہے کہ غزہ پٹی میں لڑائی رمضان کے دوران بھی جاری رہے گی‘ مقدس اسلامی مہینہ جس میں مسلمان روزے رکھتے ہیں انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ”یاتو یرغمال واپس ائیں گے یا پھر ہم رفاع تک اپنی لڑائی کو وسعت دیں گے“۔
توقع کی جارہی ہے کہ 2024کا رمضان کی شروعات11مارچ کے قریب ہوجائے گی۔
زنہوا نیوز ایجنسی کے گنٹز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ میں سب سے جنوبی شہر رفاع میں اپنی زمینی کاروائی شروع کرنے سے قبل مصراور دیگر ممالک کے ساتھ اسرائیل رابطہ میں ہے اور رفاع کے مکینوں کو خالی کررہا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اسرائیل کے اہداف حاصل ہونے اور ”یرغمالیوں کی واپسی تک ایک دن کے لئے بھی جنگ بندی نہیں ہوگی“۔