مکہ۔ خادمین الحرمین شریفین کی جانب سے مقدس کعبہ کے غسل میں استعمال ہونے والے کچھ سامان کو نمائش کے لئے رکھا گیاہے۔
غسل کعبہ کی سالانہ تقریب پچھلی جمعرات کے روز منعقد کی گئی تھی
ان لائن نمائش میں اس سامان کو رکھا گیاہے۔ اس نمائش کا مقصد حج اور عمرہ کے دوران مذکورہ دومقدس مساجد کو آنے والے لوگوں کی سعودی عربیہ کی جانب سے کئے جانے والے خدمات کواجاگر کرنا ہے۔
سعودی گزٹ نے غلاف کعبہ کی تیاری کے امورکی نگرانی کرنیو الی ایجنسی کے نائب سربراہ عبدالحمید المالکی کے حوالے سے کہا ہے کہ ”مقدس کعبہ کے غسل کے لئے استعمال ہونے والے تمام اوازر تانبہ سے بنائے گئے ہیں اور اس کو اس خاص مقصد کے لئے تیار کیاگیاہے“۔
انہوں نے انکشاف کیاکہ یہ اوزار متعدد آلات پر مشتمل ہیں جس میں چار گیلن کا پیالہ ہے اوراس کی گنجاش 10لیٹر کی ہے‘ جس میں غسل کعبہ کے لئے ایک مرکب شامل کیاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ مرکب کی تیاری کے لئے عمدہ تیل‘ گلب کا عطر‘ گلاب کے عرق کو زم زم کے پانی کے ساتھ ملایاجاتا ہے۔
طائف گلاب اورامبر کو بھی اس میں شامل کیاجاتا ہے۔ کعبہ شریف کے اندرونی صفائی کے لئے چاربھوسے والی چاندی کے ہینڈل کے جھاڑوں کا استعمال کیاجاتا ہے۔
کعبہ شریف کی اونچی دیواروں کی اندر او رباہر سے صفائی کے لئے چاندی کے ہینڈل مابس کا استعمال کیاجاتا ہے۔
کعبہ کے فرش کی صفائی کے لئے لکڑی کے ہینڈل والے چار کپڑوں کے تکڑوں کا استعمال کیاجاتا ہے۔
ال مالکی کے مطابق کرونا وائرس کو نظر میں رکھتے ہوئے نمائش کو ان لائن منظم کیاگیاہے۔
قیادت کے جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سابق کی حفاظت کویقینی بنانے کے لئے اعلی معیاری دیکھ بھال عمل میں لائی جارہی ہے