محبوب نگر /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بغیر کسی غلطی کے ووٹر لسٹ کی تیاری کے اقدامات کئے جائیں ۔ ہفتہ کی شام آر او سی اور اے آر اوز کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مخاطب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر روی نائیک نے ہدایت دی ۔ انہوں نے تفصیلی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فارمس 8-7-6 کے تحت وصول ہونے والی درخواستوں جیسے ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج ، تصحیح وغیرہ کی بروقت یکسوئی کی جائے ۔ درخواستوں کی مکمل چھان بین کی جائے بالخصوص ووٹر لسٹ میں فوت ہونے والے افراد کے ناموں کو خارج کرنے کیلئے بلدی حدود میں میونسپل کمشنر اور گرام پنچایت علاقوں میں پنچایت سکریٹریز کے صداقت نامے لازمی ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹرس وینکٹیش دوترے ، ستیا راما راؤ، ضلع پریشد سی ای او جیوتی ، ڈی آر ڈی او یادیا ، ڈی پی او وینکٹیشورلو آر ڈی او انیل کمار تحصیلداران و دیگر موجود تھے ۔
