پیرس : فرانس میں سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے سلسلے میں متشبہ شخص کی گرفتاری غلط معلومات کا نتیجہ نکلی،مکمل جانچ پڑتال کے بعد فرانسیسی حکام نے زیر حراست شخص کو رہا کردیا۔ مشتبہ شخص کو گزشتہ روز پیرس کے چارلس ڈیگال ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے پراسیکیوٹر دفتر نے کہا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل کے سلسلے میں مشتبہ شخص کو حراست میں لینے کا اقدام غلط شناخت کا معاملہ نکلا ہیاورمکمل جانچ پڑتال کے بعد زیرحراست شخص کو رہا کردیا گیا ہے۔ مشتبہ شخص کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ خالد اید ال اوطیبی ہے، جو 3 سال قبل استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر خشوگی کے قتل کے سلسلے میں مطلوب سعودی شہری ہے۔