نئی دہلی: مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے منگل کو کہا کہ غیر موسمی بارش نے فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، جو موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔ تومر نے کہا کہ ریاستی حکومتیں اپنے اپنے علاقوں میں بھاری بارش سے کسانوں کو ہوئے نقصان کا اندازہ لگا رہی ہیں۔ انہوں نے پونے میں ایک تقریب کے موقع پر کہا کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہونا چاہیے اور وزیر اعظم نریندر مودی اس مقصد کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی اس مقصد کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ “قدرتی آفات پر کسی کا کنٹرول نہیں ہے ،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک جگہ بے موسم بارش ہوتی ہے تو دوسری جگہ خشک سالی ہوتی ہے۔ ان عوامل کی وجہ سے کسان متاثر ہو رہے ہیں۔ اس بار بارش کی وجہ سے فصلوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔