سب انسپکٹر پولیس رورل بودھن وی بینکٹیش کے مطابق گزشتہ رات ایک بجے موضع ہونسہ سے دو منی لاریوں سے غیر مجاز طریقہ پر ریت کا لوڈ بودھن شہر کو منتقل کیا جارہا تھا ۔ ایس آئی کے مطابق انہوں نے عملہ کے ساتھ ان ایچر لاریوں کو ریت سمیت ضبط کرکے بودھن پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔
دو بائیکو میں ٹکر پانچ افراد زخمی
یلاریڈی : تاڑوائی منڈل مستقر پر کاماریڈی ۔ یلاریڈی شاہراہ پر پولیس اسٹیشن کے قریب دو بائیک گاڑیوں میں ٹکر کے حادثہ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق لنگم پیٹ مستقر سے تعلق رکھنے والا نوین کمار ، اپنی ماں پشپا اور بیٹے کے ساتھ مل کر بائیک پر لنگم پیٹ سے کاماریڈی جارہا تھا ، اسی وقت میدک ضلع کے کلہیر منڈل مستقر سے تعلق رکھنے والے اشوک ، شیکھر مل کر کاماریڈی سے کہیر واپس جارہے تھے ۔ اس موقع پر دونوں بائیک تیز رفتار سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے ۔ اس حادثہ میں نوین ، پشپا اور معصوم لڑکے کو زخم آئے ۔