غیر مصدقہ کوڈ اسکیان نہ کریں ایس بی آئی کا کسٹمرس کیلئے الرٹ

   

نئی دہلی : اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ یا ایس ایم ایس سے غیر مصدقہ کیو آر کوڈ پر کلک کرنے کے خلاف کسٹمرس کو متنبہ کیا ہے۔ ایس بی آئی نے کہاکہ کیو آر کوڈ رقم بھیجنے کے لئے ہوتا ہے۔ فراڈ لنکس یہ دعوے کے ساتھ بھیجے جاتے ہیں کہ کلک کرنے پر رقم حاصل ہوگی۔ ایسے دعوؤں سے ہرگز دھوکہ نہ کھائیں۔