فارمولہ ای کار ریس کیس میں اینٹی کرپشن کو اہم پیشرفت

   

سابق چیف انجینئر بی ایل این ریڈی سے اے سی بی کی چھ گھنٹوں سے زائد پوچھ تاچھ

حیدرآباد /10 جنوری ( سیاست نیوز ) فارمولہ ای کار ریس کیس میں اینٹی کرپشن بیوروئے ایک اہم پیشرفت اختیار کرلی ہے ۔ سابقہ وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کے خلاف دائرہ تنگ کرنے کی تمام کوشش جاری ہیں ۔ اس کیس کے کلیدی ملزم ہونے کے الزامات کا مناکر رہے ریاستی وزیر سے کل اے سی بی نے پوچھ تاچھ کی تھی اور اس معاملہ میں ایک اہم عہدیدار سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ایچ ایم ڈی اے کے سابق چیف انجینئیر بی ایل این ریڈی نے آج اے سی بی کے سوالات کا جواب دیا اور سارے معاملہ سے اپنے آپ کو بری ذمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کارروائی اور اقدام کیا ہے اورا ے سی بی کو بتایا کہ بحیثیت اعلی عہدیدار اروند کمار کی ہدایت پر ہی انہوں نے نقد رقم کو جاری کیا تھا ۔ ایچ ایم ڈی اے کے کھاتے سے 55 کروڑ روپئے جاری کرنے کے متعلق اے سی بی نے ریڈی سے پوچھ تاچھ کی اور اس وقت کے پروسیڈنگ دستاویزات کے ساتھ بی ایل این ریڈی پر سوالات کی بوچھار کردی ۔ زائد از 6 گھنٹوں تک ریڈی سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ نقد جاری کرنے کے معاملہ میں ایچ ایم ڈی اے کے سابق چیف انجینئیر نے ایس سی بی کو بتایا کہ انہوں نے اعلی عہدیداروں کی ہدایت پر ہی پروسیڈنگ کو انجام دیا اور نقد رقم جاری کی گئی ۔ جبکہ اس سارے عاملہ اپنے ذاتی مفاد کا ذکر کرتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ ان کا اس معاملہ میں کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے ۔ ایک طرف وزیر اور دوسری طرف اعلی عہدیدار کے دباؤ سے رقم کو جاری کرنا پڑا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بی ایل این ریڈی نے اے سی بی کے روبرو اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں اس بات کا خوف تھا کہ نقد فنڈ منتقل کرنے کے معاملہ میں وہ پریشان ہوسکتے ہیں۔ اور مستقبل میں انہیںاس مسئلہ کے سبب پریشانی کا سامنا رہے گا ۔ لیکن اس وقت کے حالات کے پیش نظر شرائط اور خواتین کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھنا پڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اے سی بی تحقیقات میں تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ اس بات کا پتہ چلاہے کہ بی ایل این ریڈی نے ای سی ایل کو اطلاع ای ڈی کے سوالات کی اطلاع دی اور کہا کہ اے سی بی اور ای ڈی کے سوالات میں زیادہ فرق نہیں رہا ۔ جو سوالات ای ڈی نے پوچھے تھے وہی سوالات کو اے سی بی نے دہرایا ہے ۔ ع