فارمولہ ۔ ای ریس بدعنوانیاں کے ٹی آر و دیگر کو اے سی بی نوٹس

   

حیدرآباد 26 ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں فارمولہ ۔ای ریس بدعنوانیوں میں اے سی بی سے سابق وزیر کے ٹی راما راؤ و مسٹر اروند کمار آئی اے ایس اور مسٹر بی ایل این ریڈی کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ پرنسپل سیکریٹری بلدی نظم و نسق دانا کشور نے اے سی بی سے شکایت کرکے حکومت سے 54کروڑ 88لاکھ کی اجرائی کی تحقیقات کی خواہش کی تھی جس پر اے سی بی نے دانا کشور کو طلب کرکے ان کا بیان قلمبند کیا اور اب اس مقدمہ میں ملزمین سابق وزیر کے ٹی راما راؤ‘ آئی اے ایس اروند کمار و مسٹر بی ایل این ریڈی کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ کے ٹی آر و نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر مقدمہ کو کالعدم قرار دینے کی خواہش کی تھی جسے ہائی کورٹ نے منظور نہ کرکے کے ٹی آر کی گرفتاری پر 10 دن تک روک لگائی تھی ۔ بی آر ایس قائدین نے کے ٹی آر کے خلاف مقدمہ کو انتقامی سیاست قرار دیا ۔ کہا جار ہاہے کہ اے سی بی نے تحقیقات کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی اس مقدمہ میں تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔3