فاقہ کشی سے مرنے والوں کی تعداد 111 ہوگئی

   

نیروبی : کینیا میں ایک فرقہ کے قائد کے کہنے پر فاقہ کشی سے مرنے والوں کی تعداد111 ہوگئی۔ کینیا کے صدر ولیم روٹو کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دے دیا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک مذہبی فرقہ کے پیروکار تھے جن کے قائد نے انہیں مرتے دم تک کھانا کھانے سے پرہیز کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ حکام کے مطابق مقتولین کا تعلق ایک فرقہ سے تھا جو خود کو گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ کہتا ہے۔ حکام نے کہا کہ فرقہ کے قائد پال میکنزی نے پیشن گوئی کی تھی کہ دنیا 15 اپریل کو ختم ہو جائے گی اور اپنے پیروکاروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ جنت میں داخل ہونے والے پہلے افراد بننے کے لیے خود کو فاقہ کشی کرکے موت کے منہ میں دھکیل دیں۔ کھانے پینے سے رک کر موت ک منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 111 تک پہنچ گئی ہے۔