فرانس میں آگ سے 7 ہزار 300 ہیکٹر کا رقبہ تباہ

   

پیرس : فرانس کے جنوب مغرب میں 4 روز سے جاری آگ سے لگ بھگ 7 ہزار 300 ہیکٹر کا رقبہ تباہ ہو گیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 جولائی کو گروندے کے علاقے کے دو جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ایک ہزار سے زائد افراد اور 9 آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ چوتھے د روز بھی کاروائی جاری ہے۔گروندے کے علاقے آرکاچون اور لینڈیرس میں لگنے والی آگ کی وجہ سے جہاں ریستوراں اور مکانات کو نقصان پہنچا، وہیں 11 ہزار افراد، جو علاقے میں چھٹیاں گزار رہے تھیکوآس پاس کے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔اب تک 7 ہزار 300 ہیکٹر اراضی آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے۔