فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرآتش

   

پیرس ۔ 2 اکٹوبر (ایجنسیز) فرانس میں اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، خستہ حال عمارتوں اور تعلیمی سہولتوں کے فقدان کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں شدت آگئی ہے، جہاں جمعرات کو مظاہرین نے کم از کم دو اسکولوں میں آگ لگادی، جبکہ تیسرے اسکول میں ایک طالب علم کی جانب سے کچرے کے ڈبے میں پٹرول پھینکنے کی کوشش کے دوران اساتذہ بھی اس کی زد میں آگئے۔ حکام کے مطابق احتجاج کے دوران درجنوں افراد زخمی اور سیکڑوں گرفتار ہوچکے ہیں۔جنوبی شہر مارسی میں واقع وکٹر ہیوگو ہائی اسکول میں ایک طالب علم نے کچرے کے ڈبے میں پٹرول پھینکنے کی کوشش کی، جس کے دوران چند اساتذہ پر بھی پٹرول کے چھینٹے پڑے۔