پیرس 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا وائرس سے شد ید برسرپیکار فرانس میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 483 افراد ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار کا ہندسہ پارکرکے 28,108 ہو گئی ہے ۔فرانس کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ فرانس کے اسپتالوں میں 54 افراد کی موت ہوئی جبکہ سینئرز سٹیزن ہومز میں 429 افراد کووڈ -19 سے ہلاک ہوئے۔