فضائی سفر کیلئے بک کردہ ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا مسئلہ

   

رقم کی واپسی کی وضاحت کرنے مرکز کو سپریم کورٹ کی ہدایت
نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج مرکز سے کہا کہ وہ اس بات کی وضاحت کرے کہ آیا کوویڈ۔19 لاک ڈاؤن کے دوران فضائی سفر کیلئے جن ایرٹکٹس کو بک کیا گیا تھا اس کی رقم واپس کرنے کیلئے وہ تیار ہیں۔ جسٹس اشوک بھوشن کی زیرقیادت بنچ نے ڈائرکٹر جنرل شہری ہوا بازی کی جانب سے داخل کردہ حالیہ حلفنامہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران فضائی سفر کیلئے جو ٹکٹ بک کیا گیا ہے اسے واپس کیا جائے گا۔ سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے بنچ سے کہا کہ 15 مارچ سے قبل بک کی گئی ٹکٹ کی مکمل رقم بھی دی جائے گی۔ اگر یہ ٹکٹ کسی بیرونی ملک سے بک کروائی گئی ہے تو رقم واپس کرنے کیلئے حکومت قاصر رہے گی۔