نئی دہلی : وزارت شہری ہوا بازی نے کوویڈ سے متعلق قواعد میں نرمی کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ ارکان عملہ کو پی پی ای کٹ رکھنے کی ضرورت نہیں، ایرلائنز کو انٹرنیشنل فلائٹس پر میڈیکل ایمرجنسی کے لئے 3 نشستیں خالی رکھنے کی ضرورت نہیں اور ایرپورٹس پر سکیورٹی پرسونل مسافرین کی جامہ تلاشی کا احیاء کرسکتے ہیں۔ وزارت کے 21 مارچ کو جاری حکمنامہ کے ذریعہ ایر آپریشنس کو آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔