فلسطینی اور اسرائیلی خواتین کی مشترکہ امن ریلی

,

   

رملہ : سینکڑوں فلسطینی اور اسرائیلی خواتین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ریلی نکالی اور اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے ’ہم امن چاہتے ہیں‘ کے نعرے لگائے۔بہت سی خواتین نے سفید لباس پہنا ہوا تھا اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’ہمارے بچوں کو مارنا بند کرو‘۔اس موقع پر ایک فلسطینی خاتون نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے مرنے کے بجائے زندہ رہیں۔فلسطینی کارکن اور الائنس فار مڈل ایسٹ پیس این جی او کے ڈائریکٹر ہدا ابو عرقوب نے بتایا ہے کہ شرکاء نے ابتدا میں القدس میں ریلی نکالی۔یہ پہلا موقع ہے جب ہم اسرائیلی اور فلسطینی خواتین کے درمیان برابری کی سطح پر حقیقی شراکت داری کر رہے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اس سال اب تک اسرائیل اور فلسطین تنازعہ میں کم از کم 243 فلسطینی اور 32 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔