حیدرآباد۔10ڈسمبر(سیاست نیوز) فلسطین اپنے دیرینہ رفیق اور ہندستان کے علاوہ عرب دنیا تک فلسطینی مظلومیت کی آواز پہنچانے والی اہم شخصیت سے محروم ہوگیا۔ فلسطینی سفیر برائے ہند عدنان ابو الھیجا نے جناب سید وقار الدین قادری صدرنشین انڈو عرب لیگ وایڈیٹر روزانہ رہنمائے دکن کے انتقال پران کی فلسطین کیلئے جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے تعزیتی پیام میں یہ بات کہی۔ انہو ںنے جناب سید وقار الدین قادری کے فلسطینی کاز کیلئے گلبرگہ سفر کے دوران حادثہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ کے بعد سے ہی جناب سید وقار الدین کی صحت میں بگاڑ پیدا ہوا تھا۔ انہوں نے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی عوام ان کی حمایت اور جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔