Thursday , July 2 2020

فلمسٹار میرا چوپڑا کیخلاف قابل اعتراض ٹوئیٹ، مقدمہ درج

حیدرآباد۔ 3 جون (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ میرا چوپڑا کے خلاف قابل اعتراض ٹوئٹ کرنے پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ میرا چوپڑا آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بعض افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے قومی کمیشن برائے خواتین اور حیدرآباد کی سائبر کرائم پولیس میں ایک شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سائبر کرائم کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے وی ایم پرساد نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکارہ کی شکایت موصول ہونے کے بعد سوشیل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے والے افراد کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان اکاؤنٹس کو ٹوئٹر سے پہلے ہی سے حذف (ڈیلٹ) کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ کے خلاف فحش الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کئی ٹوئٹس کئے گئے اور اس قابل اعتراض حرکت کے بعد اکاؤنٹ کو حذف کردیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT