فلمی اداکارہ شریا سرن آٹو میں تھیٹر پہونچی

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مشہور فلمی اداکارہ شریا سرن نے آٹو میں سنیما تھیٹر پہونچکر فلم دیکھی ۔ شریا کافی وقفہ کے بعد ’ گامنم ‘ فلم کے ذریعہ دوبارہ فلمی شائقین سے روبرو ہوئی ۔ ان کی نئی فلم 10 دسمبر کو تھیٹرس میں ریلیز ہوئی ۔ جس کے پیش نظر شریا سرن نے کوکٹ پلی کے ملکاارجن تھیٹر کو پہونچکر ہلچل مچادی ۔ فلمی اداکارہ نے آٹو میں تھیٹر پہونچکر فلمی شائقین کے جوش و خروش میں اضافہ کردیا ۔ کوکٹ پلی کے قریب نظام پیٹ کے کراس روڈ پر موجود ملکاارجن تھیٹر میں فلم دیکھنے شریا پہونچی نوجوانوں کے زندگی کے اردگرد گھومنے والی اس فلم میں شریا سرن ۔ نیتا منن ۔ پرینکا جوالکر نے اہم رول ادا کیا ۔۔ ن