فلم اداکارہ ممتاز کی موت کی افواہیں

,

   

٭ اپنے وقت کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ ممتاز کی دختر تانیا مادھوانی نے اداکارہ کی موت کی افواہیں آن لائن وائرل ہونے کے بعد ان کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں 73 سالہ اداکارہ نے موت کی افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ وہ بقیدحیات ہیں۔ انہوں نے اپنے مداخوں سے کہا کہ میں ابھی مری نہیں ہوں اور اتنی ضعیف نہیں ہوں جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔ آپ لوگوں کی دعاؤں سے میں ابھی بھی بخیروعافیت ہوں۔