حیدرآباد: تلگو فلموں کے نامور اداکار رام چرن کورونا پازیٹیو پائے گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو کورنٹائن کرلیا ہے۔ رام چرن نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ میں کوویڈ 19 پازیٹیو پایا گیا ہوں اگرچہ مجھ میں کوئی علامات نہیں ہیں لیکن میں نے خود کو اپنے گھر میں کورنٹائن کرلیا ہے۔ اُمید ہے کہ جلد ہی صحت یاب ہوکر باہر آؤں گا۔ رام چرن نے حالیہ عرصہ میں ان سے ربط میں آنے والے افراد سے خواہش کی کہ وہ اپنا کورونا ٹسٹ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت یابی سے متعلق تفصیلات وہ سوشیل میڈیا پر پیش کریں گے۔ رام چرن میگا اسٹار چرنجیوی کے فرزند ہیں۔ چرنجیوی گذشتہ ماہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے تاہم وہ صحت یاب ہوگئے۔ چرنجیوی نے بعد میں آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کی غلط رپورٹ کا دعویٰ کیا تھا۔