حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے فلم اسٹار پرکاش راج کی ستائش کی اور کہا کہ پرکاش راج نے جس گاوں کی ترقی کی ذمہ داری قبول کی تھی وہ گاوں ترقی کررہا ہے ۔ مقامی رکن اسمبلی انجیا کے ساتھ مل کر جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ پرکاش راج نے جس گاؤں کی ذمہ داری قبول کی ہے اس گاوں کی ترقی سے متعلق تصاویر کو مدھو سدن راؤ نامی شخص نے کے ٹی آر کو ٹیاگ کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر شیئر کیا ہے ۔ جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے باوقار گراما جیوتی پروگرام سے متاثر ہو کر فلم اسٹار پرکاش راج نے ستمبر 2015 میں اسمبلی حلقہ شاد نگر کے حدود میں شامل کیشم پیٹ منڈل کے کونڈا ریڈی گاوں کی ترقی کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔ جس کے بعد انہوں نے گاوں کی ترقی کے لیے خصوصی دلچسپی دکھائی ۔ گاوں میں سمنٹ روڈ اور سڑک کے دونوں جانب فٹ پاتھس کا اہتمام کیا اور اس میں پودے لگاتے ہوئے گاوں کی گلیوں کو سبز و شاداب میں تبدیل کردیا ۔ گاوں میں مفت طبی کیمپس کا اہتمام کیا ۔۔ ن