فلم ’جیون مرتیو‘ کی شوٹنگ کے دوران دھرمیندر اور راکھی کی نظر جب مگر مچھ پر پڑی

,

   

دھرمیندر نے ستر کے دہے کی باتیں یاد کی جب وہ ’جھل مل ستاروں کا آنگن ہوگا“ کے گانے کی فلم ”جیون مرتیو“ کے لئے شوٹنگ کررہے تھے
ممبئی۔دھرمیندر نے ستر کے دہے کی باتیں یاد کی جب وہ ’جھل مل ستاروں کا آنگن ہوگا“ کے گانے کی فلم ”جیون مرتیو“ کے لئے شوٹنگ کررہے تھے۔

دھرمیندر نے بتایا”مذکورہ گانے کی شوٹنگ مختلف مقامات پر ہوئے اور مجھے یاد ہے جب رکھی اور میں شوٹنگ کے لئے پاوائی ندی پر کشتی میں تھے۔کچھ فاصلے پر میں نے ایک چٹان دیکھی۔

مگر جب ہم قریب ائے تو ہمیں احساس ہوا ہے وہ کہ مگر مچھ ہے“۔انہوں نے مزید کہاکہ ”ہم دونوں ڈرے گئے تھے۔ مگر ہم نے گانے کی شوٹنگ نہیں روکی۔ ایک آنکھ سے ہم مگر مچھ کودیکھتے ہوئے شوٹنگ کسی طرح پوری کرلی“۔

دھرمیندر نے اس کا تذکرہ زی ٹی وی کے گلوکاری پروگرام جو بچوں کے لئے ہوتا ہے”سارے گاما پا لیل چیئمپ“ کے دوران کیا ہے۔اس کی شروعات تب پوری ہوئی جب مادھو اروڑہ اور آریہ نند نے ”جھل مل ستاروں کا آنگن ہوگا“ گانا سنایا ہے۔

اداکار نے کہاکہ ”یقینا یہ ایک شاندار مظاہرہ تھا۔ مجھے ان بچوں کے گانے اپنے پرانے دنوں میں ہوئی شوٹنگ کی یاددلائی ہے“