فلوریڈا شاپنگ مال میںگیس دھماکہ ، زخمیوں کی تعداد 27 ہوگئی

,

   

پلانٹیشن ( فلوریڈا ) /7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک شاپنگ مال ہفتہ کو ایک مشتبہ گیس اخراج کے سبب ہونے والے طاقتور دھماکہ کے سبب دہل گئی جس کے نتیجہ میں کم سے کم 27 افراد زخمی ہوگئے ۔ شمالی میامی سے تقریباً 50 کیلومیٹر دور واقع شہر پلانٹیشن میں واقع اس شاپنگ مال میں ہوئے دھماکہ کے نتیجہ میں عالیشان عمارت ملبے میں تبدیل ہوگئی اور اطراف کی کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہونچا ۔ فاوٹین پلازہ شاپنگ سنٹر کے پارکنگ لاٹ تک ملبے کے تکڑے جاگرے جس کے نتیجہ میں ایل اے فٹنس جم ، متعدد کاروں کو نقصان پہونچا اور کئی عمارتوں میں سراخ پڑ گئے ۔ دھماکہ کا منظر دیکھنے والے ایک عینی شاہد نے کہا کہ ’’ ہم اپنے کام سے اندر تھے فوراً بچوں کو اٹھائے اور باہر نکل گئے کار میں بیٹھے اور تیزی سے چلے گئے اور جیسے ہی کچھ دور پہونچے کہ اچانک دھماکہ ہوا ۔ یہ ایک عجیب منظر تھا ‘‘ ۔ ڈپٹی فائر آفیسر جویل گارڈن نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ دھماکہ کے بعد دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ جن میں ایک کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملبے کے اطراف کئی زخمی حالت میں پڑے ہوئے پائے گئے ۔