فن لینڈ کا بیٹو میں شامل ہونا روس کے لئے ایک خطرہ۔ کریملین

,

   

ماسکو۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کریملین ترجمان ڈی میٹری پیسکو نے جمعرات کے روزکہاکہ فین لینڈ کی این اے ٹی او فوجی اتحاد کو روس خطرے کے طور پر دیکھتا ہے اور یہ اقدام سلامتی میں مزید معاون نہیں ہوگا۔سی این این کی رپورٹ ہے کہ فین لینڈ کے اعلی قائدین کی جانب سے این اے ٹی او رکنیت کے لئے ایک درخواست کی حمایت کرنے کے اعلان کے بعد پیسکو نے رپورٹرس کو بتایا کہ ”جیسا ہم نے کئی مرتبہ یہ بات کہی ہے کہ این اے ٹی او کی توسیع دنیا کو مستحکم اور محفوظ نہیں بنائی گی“۔

پیسکو نے مزیدکہاکہ روس کا ردعمل این اے ٹی او کے فوجی انفرسٹکچر پر کے ڈیولپمنٹ پر منحصر ہوگا۔ سی این این کی خبر ہے کہ پیسکو نے کہاکہ ”اس کا انحصار توسیع کا عمل کیاتک ہے‘ کتنا دو ر ہے اور کتنے ہماری سرحدوں کی طرف فوجی انفرسٹکچر بڑھ رہا ہے اس پر منحصر ہے“۔

انہوں نے مزید کہاکہ این اے ٹی یو میں فن لینڈ کے داخلے کے ساتھ روس حالات کا جائزہ لے گا اور اپنے ذاتی سلامتی کو یقینی بنانے کے ضروری اقدامات پر وہ کام کرے گا۔

ملک کے اعلی قائدین کی جانب سے شمولیت کے خواہش کے اظہار کے بعد ملٹری اتحاد کے سربراہ جینس اسٹول ٹین برگ نے کہاکہ فن لینڈ کا ”این اے ٹی یو میں والہانہ خیرمقدم“ کیاجائے گا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسٹول ٹین برگ نے ان کے دفتر کے مطابق کہا ہے کہ ”فن لینڈ کا یہ آزادنہ فیصلہ ہے‘ جس کا این اے ٹی او احترام کرتا ہے۔

فن لینڈ چاہے تو درخواست دے‘ اس کا این اے ٹی او میں والہانہ خیر مقدم کیاجائے گا اور نہایت پرسکون اور بہتر انداز میں اس کام کو پورا کیاجائے گا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”این اے ٹی او کے قریبی ساتھیو ں میں سے فن لینڈ ہے‘ ایک سمجھدار جمہوریت‘ یوروپی یونین کا ایک رکن اور یورو اٹلانٹک سکیورٹی کا ایک اہم شراکت دار ہے“۔

اس سے قبل جمعرات کے روز فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینستو اور وزیر اعظم ساننا مرین نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیاتھا کہ وہ اے این ٹی یو میں ایک فینش درخواست کو اپنی حمایت پیش کرتے ہیں۔

اسٹول ٹین برگ نے کہاکہ وہ ان دونوں قائدین کے جائزہ سے اتفاق کرتے ہیں کہ”این اے ٹی اوکی رکنیت فن لینڈ کی سلامتی اور این اے ٹی او دونوں کو مضبوط بنائے گی“۔