نئی دہلی ۔ ہندوستان نے روس کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی رک جانے پر فوجی سامان خود تیار کرنے کا اعلان کردیا۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر، ٹینک انجن ، میزائل اور فضائی دفاعی نظام کی تیاری کے لیے 28ارب ڈالر کے کے ٹھیکے مقامی کمپنیوں کو دیے جائیں گے۔ بلغاریا ، پولینڈ، جارجیا، قزاقستان روسی لڑاکا طیاروں ، ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی تجدید میں ہماری مدد کرسکتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو پر پابندی فلپائن سے ہندوستان کے 37کروڑ 50لاکھ ڈالر کے براہموس میزائل کے معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔