فوج کے زمینی حالات کا جائزہ لینے کے لئے راج ناتھ سنگھ پہنچے لداخ

,

   

مذکورہ وزیر جو جموں اور کشمیر کے علاوہ لداخ علاقے کے دوروزہ دورے پر ہیں صبح کی اولین ساعتوں میں دہلی سے لیح کے لئے روانہ ہوئے۔

نئی دہلی/لیح۔ جمعہ کے روز وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ایسٹرن لداخ کے علاقے میں پہنچے تاکہ چین سے منسلک سرحدی علاقوں میں فوج کی زمینی حالات کاجائزہ لے سکیں۔

مذکورہ وزیر جو جموں اور کشمیر کے علاوہ لداخ علاقے کے دوروزہ دورے پر ہیں صبح کی اولین ساعتوں میں دہلی سے لیح کے لئے روانہ ہوئے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راؤت اور آرمی چیف منوج موکند ناوارانا کے ساتھ وہ صبح 8بجے کے قریب لیح پہنچے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاہیوں کے ساتھ زمینی حالات کاجائزہ لینے اور بات چیت کرنے کے بعد دوپہر وہ سری نگر کے لئے پرواز کریں گے۔

اس کے علاوہ مذکورہ وزیر 15جون کے روز چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کی جانب سے کئے گئے بے رحمانہ حملہ میں زخمی ہونے والے سپاہیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس حملے میں 20ہندوستانی سپاہی شہید ہوگئے تھے‘ چینی فوج میں بھی ہلاکتیں ہوئیں مگر چین میں مرنے والوں کی تعداد کی اب تک کوئی جانکاری نہیں ہے۔

سرحدی معاملے پرچین کے ساتھ پرتشدد مدبھیڑ کے بعد سے سنگھ اس کا بات کی یقین دہانی کرارہے ہیں کہ مذکورہ ہندوستانی دستے سرحدوں پر عصری ہتھیاروں اور ساز وسامان سے لیز ہیں۔

اس دورے کے موقع پر وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری کے متعلق تمام ذمہ داران سے ملاقات بھی کریں گے۔ قبل ازیں سنگھ نے 3جولائی کے روز لیح کے دورے کی تیاری کی تھی‘ تاہم انہوں نے اپنا منصوبہ تر ک کردیا

کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی نے دورے کا فیصلہ کیاتھا۔ سرحد پر معمول کے حالات پیدا کرنے کے لئے فی الحال ہندوستان او رچین دونوں فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت کررہے ہیں۔

مذکورہ ممالک نے دس ہفتوں طویل بات چیت میں کئی نکات پر تبادلے خیال کیاہے