حیدرآباد 14 فروری (سیاست نیوز) فون ٹیاپنگ معاملہ میں گرفتار کئے گئے سابق بی ایس پی پرنیت راؤ کو عدالت نے مشروط ضمانت منظور کی ہے۔ سیشن کورٹ نے پرنیت راؤ کی ضمانت منظور کرکے تحقیقات میں پولیس سے تعاون کی ہدایت دی۔ فون ٹیاپنگ کے دیگر ملزمین تروپتنا ، بھوجنگ راؤ اور رادھا کشن راؤ کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ پرنیت راؤ گزشتہ 11 ماہ سے چنچل گوڑہ جیل میں ریمانڈ پر ہے۔ نامپلی کورٹ میں مشروط ضمانت منظور کرکے اہم راحت دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ فون ٹیاپنگ تحقیقات میں پولیس کی جانب سے کوئی شواہد پیش نہیں کئے گئے ، لہذا عدالت نے ضمانت کی منظوری کا فیصلہ کیا۔ سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کی تاہم عدالت نے فریقین کی سماعت کے بعد پرنیت راؤ کو ضمانت منظور کردی۔ عدالت نے پرنیت راؤ کو ہدایت دی کہ وہ مقدمہ کے گواہوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کریں ۔ بی آر ایس دور حکومت میں فون ٹیاپنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے سابق ایڈیشنل ایس پی بھوجنگ راؤ ، سابق ڈی سی پی پربھاکر راؤ کو خرابی صحت کے باعث ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کی گئی جبکہ ایڈیشنل ایس پی تروپتنا کو سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کی۔1