فٹ سے بنیں گےسوپر ہٹ: مودی

   

نئی دہلی، 29 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کھانے میں تیل 10 فیصد کم کرنے کے اپنے مطالبے کو دہرایا اور کہا کہ ‘فٹ آپ کو سوپر ہٹ بنا دے گا’۔اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ کے 123ویں ایپی سوڈ میںمودی نے کہاکہ “اگر ہم اپنی صلاحیت کو بڑھانا چاہتے ہیں، تو سب سے پہلے ہمیں اپنی ‘فٹنس اور تندرستی’ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ فٹنس کے لیے موٹاپا کم کرنا ضروری ہے ۔ مودی نے کہاکہ کھانے میں تیل 10 فیصد کم کریں، موٹاپا کم کریں۔ جب آپ فٹ ہوں گے تو آپ زندگی میں زیادہ سوپرہٹ ہوں گے ۔