فیریری کے سابق سربراہ جین ٹوڈ نے انکشاف کیا کہ مائیکل شوماکر اپنی صحت یابی کی جدوجہد کررہے ہیں‘ اب بھی فارمولہ ون ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں

,

   

جین ٹوڈ نے ایف ون مداحوں کو موناکو میں ایک انٹرویو کے دوران کمیاب جانکاری دی کہ شوماکر ٹی وی پر ایف ون سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور ان کی صحت میں بھی سدھار آرہاہے۔ سال2013میں ایک ایس کے ائی حادثے میں سر پر چو ٹ لگانے کے بعد مائیکل کبھی دیکھائی نہیں دئے۔

ٹوڈ ایف ائی اے موٹر اسپورٹرس کی گورننگ باڈی کے سربراہ ہیں اور وہ شوماکر سے سوئزر لینڈ میں اکثر ملنے جایاکرتے ہیں۔ فرنچ اے ایک پی ایس 2013میں ایک حادثے کے پیش نظرشوماکر کوما میں چلے گئے تھے اور اس کے بعد سے عوام میں دیکھائی نہیں دئے۔

اپنی بیوی کوریننا کی نگرانی میں سوئزر لینڈ کے ان کے مکان میں شوما کر کا علاج کیاجارہا ہے۔

انہوں نے ہمت نہیں ہارے او رجدوجہد کرتے رہے۔ٹوڈ نے مزید کہاکہ بات چیت میں ان کے دوست کو درپیش مشکلا ت سے وہ غمگین ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”ان کی فیملی جدوجہد کررہی ہے اور اس سے زیادہ یقینی طور پر ہمارے دوست کی حالت پہلے جیسی نہیں ہے۔

کیونکہ یہ صرف اس لئے کہ اب پہلے جیسے موصلات باقی نہیں رہے ہیں ’وہ بھی مسلسل جدوجہد کررہے ہیں اور ان کی فیملی بھی کررہی ہے‘۔

ٹوڈ موٹراسپورٹس گورننگ باڈی ایف ائی اے کے صدر ہیں جو مسلسل سوئزر لینڈ میں شوماکر کے گھر جایاکرتے ہیں۔ سابق فارمولہ ورلڈ چمپئن 3جنوری کے روز50سال کے ہوجاتے ہیں فرانچ ایلپس کے دوران مریبل ریسورٹ میں 2013ڈسمبر کو حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

مائیکل کے سر میں کئی مقامات پر مار لگاتھا جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے۔ وہیں ڈاکٹرس نے کہاکہ ان کا زند ہ رہنا بڑی بات ہے۔ اس کے بعد سے وہ دیکھائی نہیں دئے۔

حادثے کے چار ماہ بعد سے ڈاکٹرس نے شوماکر کو کوما سے باہر لانے کی شروعات کی اور جون2014کو اس میں انہیں کامیابی ملی۔ انہیں بازآبادکاری اسپتال منتقل کیاگیا اور ستمبر میں اسی سال انہیں گھر واپس لایاگیا تاکہ خفیہ طور پر ان کا علاج کیاجاسکے۔

اس کے بعد ان ک صحت کے متعلق بہت کم جانکاری ان کے وکیل فلیکس ڈامم کے ذریعہ عدالت میں 2016میں انکشاف ہوتا رہا ہے‘ جس میں شوماکر کی چلنے کی صلاحیت ختم ہوجانے کی بات کہی گئی تھی جس پر گھر والوں نے جرمن نیوز پیپر پر اس طرح کی رپورٹنگ کرنے کے خلاف مقدمہ بھی کردیاتھا۔