مذکورہ 2023کا ٹورنمنٹ مملکت میں پہلی مرتبہ ڈسمبر12سے ڈسمبر22تک منعقد ہوگا۔
ریاض۔ مملکت سعودی عربیہ کی فٹبال اسوسیشن نے اعلان کیاکہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹبال اسوسیشن(فیفا)جانب سے 2023کے کلب عالمی کپ کی مہمان نوازی کے لئے مملکت کی درخواست کو منظوری دیدی گئی ہے۔
مذکورہ 2023کا ٹورنمنٹ مملکت میں پہلی مرتبہ ڈسمبر12سے ڈسمبر22تک منعقد ہوگا۔اس طرح مملکت 2000میں اپنے داخلے کے بعد میزبانی کرنے والے چھٹا میزبان ملک ہوگا۔
سوئزرلینڈ کے زیورچ میں اپنی کونسل میٹنگ کے ایک کونے میں دئے جانے والے فیفا نے کہاکہ ”فیفا کلب ورلڈ کپ2023کے ضمن میں‘ جو موجودہ نظام کے تحت جس میں 7کلب حصہ لیں گے‘ مذکورہ فیفا کونسل نے متفقہ طور پرسعودی فٹبال اسوسیشن کو12-22ڈسمبر سال2023کو منعقد ہونے والے ٹورنمنٹ کی میزبانی کے لئے مقرر کیاہے“
۔سعودی عربیہ ٹورنمنٹس کی میزبانی اور بڑے اسپورٹس تقریب کے انعقاد میں سرگرم ہے کیونکہ پہلے مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے سعودی عربیہ نے چند دن قبل ایے ایف سی ایشیائی کپ2027کی میزبانی کا بھی تاریخ میں پہلی مرتبہ اعلان کیاہے اس کے علاوہ اسپینی اور اٹلی سوپر چیمپئن شپس کی میزبانی بھی کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عربیہ فیفا ورلڈ کپ 2030کی میزبانی مصر اور یونان کے ساتھ ملکر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے او رایک مضبوط پروپگنڈہ کی تیاری کررہا ہے جس کا بہت جلد اعلان کیاجائے گا۔
اس سے قبل مملکت نے کئی فٹبال مقابلے بشمول اٹلی‘ اسپینی سوپر کپس کی میزبانی کی ہے اور اس کے علاوہ اس نے 2027ایشیائی نیشنس کپ اور2034ایشین گیمس کی میزبانی بھی جیتی ہے۔