قانونی کاروائی کا سامنا کرنے کے باوجود ہم سناتھن دھرم کی مخالفت کریں گے۔ اسٹالن

,

   

اودیانیدھی اسٹالن نے سناتھن دھرم کا ڈینگو او رملیریا سے تقابل کیاتھا جس کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
چینائی۔ ایک اور مرتبہ ایک بڑا تنازعہ کھڑا کرتے ہیوئے تاملناڈو منسٹر اودیانیدھی اسٹالن نے اپنے موقف کو دوہرایا کہ وہ ہمیشہ سناتھن دھرم کی مخالفت کریں گے۔

چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کے بیٹے یوتھ ویلفیر اور اسپورٹس منسٹر اودیا نیدھی اسٹالن سناتھن دھرم پر تبصرے کے بعد مدراس پولیس کی عدم کاروائی پر مدراس ہائی کورٹ کی پھٹکار کے بعد رپورٹرس سے بات کررہے تھے۔

عدالت نے کہاکہ ”کسی فرد کوتفریق انگیزنظریات کوفروغ دینے یا کسی نظریے کو ختم کرنے کا حق نہیں ہے“۔اودیانیدھی اسٹالن نے سناتھن دھرم کا ڈینگو او رملیریا سے تقابل کیاتھا جس کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ ”کئی سالوں سے ہم سناتھن کے متعلق بات کررہے ہیں۔ این ای ای ٹی کامسئلہ تازہ ہے۔

سناتھن دھرم کامسئلہ ہزاروں سالوں سے ہے۔

ہم اس کی ہماری مخالفت کریں گے۔ انہوں نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہاکہ ہم کوئی بھی بات غلط نہیں کریں گے۔انہوں نے واضح طور پر کہاکہ ”جو کچھ میں نے کہا ہے وہ درست ہے اور میں قانونی کاروائی کا سامنا کروں گا۔

میں اپنا بیان تبدیل نہیں کروں گا“۔اسٹالن نے سناتھا کہ سناتھن کی مخالفت کرنے کے بجائے اس کو ختم کردیا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ لفظ سناتھن سنسکرت سے ماخوذ ہے‘ جوسماجی انصاف اور مساوات کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم کرونا‘ ڈینگو‘اور مچھروں کی مخالفت نہیں کرتے‘ ہمیں انہیں ختم کرنا ہے اوراسی طرح سناتھن کو بھی ختم کرنا ہے“۔