کھمم ، نلگنڈہ ، ورنگل کے لیے آج سے فہرست میں ناموں کا اندراج
حیدرآباد۔29۔ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کیگریجویٹ کوٹہ کے تحت مخلوعہ نشست کے لئے فہرست رائے دہندگان کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھمم۔نلگنڈہ ۔ورنگل گریجویٹ کوٹہ کی ایم ایل سی نشست کے لئے فہرست رائے دہندگان کی تیاری کا عمل شروع کیا جاچکا ہے مسٹر پی راجیشور ریڈی کے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی ہونے والی اس نشست پر انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 30 ڈسمبر2023 سے رائے دہندوں کے ناموں کا اندراج شروع ہوجائے گا جبکہ پہلی فہرست کی اشاعت 15جنوری کو عمل میں لائی جائے گی ۔دوسرا اعلامیہ 25 جنوری 2024 کو جاری کیا جائے گا 6 فروری نام کے اندراج کی آخری تاریخ ہوگی۔21فروری تک نئی فہرست رائے دہندگان تیار کرلی جائے گی جبکہ 24 فروری کو فہرست رائے دہندگان کا مسودہ جاری کیا جائے گا24 فروری تا 14 مارچ 2024 اعتراضات و ادعاجات وصول کئے جائیں گے اور 29 مارچ تک تمام اعتراضات و ادعاجات کی یکسوئی کے بعد 4 اپریل کو قطعی فہرست رائے دہندگان کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔3