نہیں ہیں محمدؐ (فداہٗ رُوحی ) کسی کے باپ تمہارے مردوں میں سے بلکہ وہ اللہ کے رسول اورخاتم النبیین ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے ۔ (سورۃ الاحزاب ۔ ۴۰)
(گزشتہ سے پیوستہ ) مرزا قادیانی کو اپنی نبوت تک پہنچنے کے لئے بڑا دور کا چکر کاٹنا پڑا۔یہ تو احادیث سے ثابت ہے کہ عیسیٰ بن مریم آئیں گے ، میں کیوں نہ اپنے آپ کو مسیح موعود کہنا شروع کردوںلیکن اس میں مشکل یہ پیش آئی کہ حضرت مسیح تو زندہ ہیں، ان کی زندگی میں میں مسیح کیسے بن سکتا ہوں چنانچہ انہوں نے اپنا سارا زور وفات مسیح علیہ السلام ثابت کرنے پر لگا دیا۔بے شک رحمت عالم (ﷺ) نے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ قیامت سے قبل حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) آسمان میں نزول فرمائیں گے۔ کسی ایسے مسیح کی آمد کی اطلاع نہیں دی جس کی پہچان نہ ہو سکے اور جس شاطر کا جی چاہے وہ آنے والا مسیح بن بیٹھے، بلکہ نبی کریم (ﷺ) نے اپنی امت کو اس کا نام بتایا ، اس کی والدہ کا نام بتایا، جو کارہائے نمایاں وہ انجام دے گا، اس کی تفصیل بیان فرما دی ۔ اب اگر وہ احادیث صحیح ہیں جن میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی آمد کی خبر دی گئی ہے ، تو ان تفصیلات کو بھی من وعن صحیح اور سچ تسلیم کرنا پڑے گا جن میں ان کی آمد کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تحقیق اور انصاف کا یہ کیسا معیار ہے کہ ایک روایت کی مفید مطلب آدھی بات تو مان لی اور اسی روایت دیگر تفصیلات کو نظر انداز کر دیا۔(ختم شد )