حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کے گولکنڈہ قلعہ میں 3 تا 5 جنوری تک ’ اپنی فوج کو جانیں ‘ میلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ یہ ایک الگ قسم کا ایونٹ ہے جو تمام شہریوں کو ہندوستانی فوج کے ساتھ مشغول ہونے ، اس کی تکنیکی صلاحیتوں کا مشاہدہ کرنے اور اس کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ ہندوستانی فوج 3 سے 5 جنوری تک حیدرآباد کے قلعہ گولکنڈہ میں میلہ کی میزبانی کررہی ہے ۔ ہیڈ کوارٹر تلنگانہ اور سب ایریا آندھرا (TASA) کے زیر اہتمام اور آرٹلری سنٹر ، حیدرآباد کے تعاون سے اس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ یہ تقریب آرمی ڈے پریڈ 2025 کی ایک عظیم تمہید کے طور پر کام کرتی ہے ۔ میلہ کا مقصد ہندوستانی فوج کی ایک مثبت تصویر پیش کرتے ہوئے مسلح افواج میں شمولیت کے لیے نوجوان خواہش مندوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ اس تقریب میں آرٹلری گنز ، چھوٹے ہتھیاروں اور جدید آپریشنل ٹولز اور چھوٹے آلات کے اسٹالز ہوں گے ۔ جن میں کمیونیکیشن سسٹم ، انجینئرنگ ٹولز ، نیوکلیر بائیولوجیکل اینڈ کیمیکل وار فائیر سوٹ اور بہت کچھ شامل ہے ۔ ان انٹرایکٹیو تجربات میں فوجی ساز و سامان کے ساتھ تصویر کے مواقع ، مسلح افواج میں کیرئیر کے مواقع کے بارے میں تفصیلی معلومات کے ساتھ وقف بھرتی بوتھ اور ثقافتی تقریبات جیسے فوجی بینڈز کی راست پرفارمنس ، بہادری کے تمغوں کی نمائش ، بہادری کی کہانیاں اور دیگر تاریخی یادگار شامل ہیں ۔ ہر اسٹال پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ انٹرایکٹیو بریفنگ ہوگی جو زائرین کے ساتھ مشغول ہونے ، بصیرت کا اشتراک کرنے اور سوالات کے جوابات دینے کے لیے دستیاب رہیں گے ۔۔ ش