حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) قمار بازی کے ایک ٹھکانے کو سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے بے نقاب کردیا ۔ ایم اے جاوید انسپکٹر سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے نلٹہ کنٹہ کے علاقہ اسٹریٹ نمبر 4 کے ایک مکان پر دھاوا کیا ۔ 8 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ایم اے جاوید نے بتایا کہ ان کے قبضہ سے 4 سیل فون اور 35,500 روپئے ضبط کرلیا ۔ اس قمار بازی کے ٹھکانے کا اصل سرغنہ عبدالستار خان بتایا گیا ہے ۔ جو ایک مکان میں قمار بازی کا ٹھکانا چلارہا تھا ۔ سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ مزید کارروائی کیلئے چکڑپلی پولیس کے حوالے کردیا ۔