نئی دہلی : قومی سیاسی جماعتوں نے 2004-05 تا 2020-21 کے درمیان نامعلوم ذرائع سے زائد از 15,077.97 کروڑ روپئے حاصل کئے ہیں ۔ پول رائٹس نے اس کا تجزیہ کیا جو ڈیموکریٹک ریفارمس کی اسوسی ایشن ہے ۔ قومی اور علاقائی جماعتوں کی نامعلوم ذرائع سے 2020-21 سے حاصل کردہ مجموعی آمدنی 690.67 کروڑ روپئے رہی ہے ۔ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس نے اپنے تجزیہ میں 8 قومی اور 27 علاقائی جماعتوں کو شامل کیا ہے ۔ قومی جماعتوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) ، انڈین نیشنل کانگریس ، آل انڈیا ترنمول کانگریس ، کمیونسٹ آف انڈیا ( مارکسسٹ ) ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی ) ، بہوجن سماج پارٹی ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور نیشنل پیپلز پارٹی شامل ہیں ۔ علاقائی جماعتوں میں عام آدمی پارٹی ، اے جی پی ، اے آئی اے ڈی ایم کے ، اے آئی ایف بی ، اے آئی ایم آئی ایم ، اے آئی یو ڈی ایف ، بی جے ڈی ، سی پی آئی ( ایم ایل ) ، ڈی ایم ڈی کے ، ڈی ایم کے ، جی ایف پی ، جے ڈی ایس ، جے ڈی یو ، جے ایم ایم ، کے سی ۔ ایم ، ایم این ایس ، این ڈی پی پی ، این پی ایف ، پی ایم کے ، آر ایل ڈی ، ایس اے ڈی ، ایس ڈی ایف ، شیوسینا ، ایس کے ایم ، ٹی ڈی پی ، ٹی آر ایس اور وائی ایس آر کانگریس ۔ یہ تجزیہ الیکشن کمیشن آف انڈیا میں پارٹیوں کے انکم ٹیکس ریٹرنس اور عطیات کی تفصیلات کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔۔