کجریوال کی اے اے پی کونسلرس کے ساتھ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیاہے۔ تاہم مذکورہ پارٹی نے ”ریفرنڈم“ کے لئے کسی تاریخ کااعلان نہیں کیاہے۔
نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی نے کہاکہ وہ دہلی اور ملک کے دیگر علاقوں میں ایک ”ریفرنڈم“ کرائی گی کہ آیا چیف منسٹر اروند کجریوال کو ای ڈی اگر گرفتار کرتے ہے تو وہ استعفیٰ دیں یاپھر جیل سے حکومتی کام جاری رکھیں۔کجریوال کی اے اے پی کونسلرس کے ساتھ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیاہے۔
تاہم مذکورہ پارٹی نے ”ریفرنڈم“ کے لئے کسی تاریخ کااعلان نہیں کیاہے۔پچھلے ہفتہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے کجریوال کو طلب کیا تھا تاکہ وہ مبینہ دہلی شراب پالیسی اسکام سے جڑی منی لانڈرنگ معاملہ کی جانچ کے ضمن میں پوچھ تاچھ کرے‘ مگر ”سیاسی طور پرحوصلہ افزاء“ قراردیتے ہوئے سمنوں کوانہوں نے نظر انداز کردیاتھا۔
اے اے پی رکن اسمبلی اور دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی)انچارج درگیش پاٹھک نے کہاکہ بی جے پی کو دہلی میں اے اے پی نے تباہ کردیاہے اور اب وہ یہ سونچ کر کہ کجریوال چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیں گے اور اے اے پی تباہ ہوجائے گی‘ کجریوال کو فرضی معاملے میں جیل بھیجنے کی سازش کررہے ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ ”جہاں پربھی اے اے پی الیکشن لڑرہی ہے‘ بی جے پی پوری طرح تباہ ہورہی ہے۔اب وہ یہ سمجھ گئے ہیں کہ باہر نکلنے کا واحد راستے اے اے پی لیڈروں کو فرضی مقدمات میں پھنساناہے“۔
پاٹھک نے کہاکہ اجلاس کے دوران جو ایک سے دیڑھ گھنٹہ چلا ہے‘ تمام اے اے پی کونسلروں نے متفقہ طور سے کجریوال پر زوردیاکہ اگر ”مودی جی“ انہیں گرفتار کرتے ہیں تو استعفیٰ دینے کی ہر گز نہ سونچیں اور جیل سے حکومت چلائیں تاکہ ان کے خلاف سازشوں کو منظرعام پر لایاجاسکے“۔
انہوں نے کہاکہ کجریوال نے تمام کونسلروں کی بات سنی اور انہیں یقین دلایاکہ وہ پارٹی قائدین اورپنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں پارٹی ورکرس سے بات کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیں گے۔