قومی شاہراؤں پر کوئی ٹول بوتھ نہیں ہو ں گے‘ بہت جلد جی پی ایس ٹول کلکشن اجائے گا۔ گڈگری

,

   

فبروری 16سے وہ گاڑیاں جو بغیر فاسٹ ٹیگ کے ہوں گے انہیں ملک بھر میں الکٹرانک ٹول پلازوں پر دوگنی قیمت ادا کرنا پڑے گا۔


نئی دہلی۔ اندرون ایک سال ہندوستان میں ٹول بوتھ کا خاتمہ ہوجائے گا اور جی پی ایس نژاد ٹول کلکشن کو مکمل کرلیاجائے گا‘ روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراؤں کے وزیر نتن گڈگری نے جمعرات کے روز کے بات کہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 93فیصد گاڑیاں فاسٹ ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ٹول ادا کررہی ہیں مگر 7فیصد دوگنی قیمت ادا کرنے کے باوجود اب تک فاسٹ ٹیگ کے استعمال پر نہیں ائی ہیں۔گڈگری میں وقفہ سوالات کے دوران لوک سبھا میں کہاکہ”میں ایوان کو یقین دلاتاہوں کہ ایک سال کے اندر تمام فزیکل ٹول بوتھ ملک بھر سے نکال دئے جائیں گے۔

اس کا مطلب ہے کہ جی پی ایس کے ذریعہ ٹول کلکشن کا کام کیاجائے گا۔ پیسوں کی وصولی گاڑیوں پر لگے جی پی ایس تصویر کے ذریعہ کی جائے گی“۔

مذکورہ منسٹر نے کہاکہ انہوں نے فاسٹ ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے پیسہ ادا نہ کرنے والی جو گاڑیاں ہیں اس کے متعلق پولیس کو تحقیقات کا حکم دیاہے۔

گاڑیوں پر فاسٹ ٹیگس نہیں چسپاں ہوگا تو ان کے گاڑیوں کے خلاف ٹول کی چوری اور جی ایس ٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے مقدمات درج کئے جائیں گے۔

سال 2016میں فاسٹ ٹیگ کے نام سے ٹول پلازوں پر الکٹرانک ادائیگی کے نظام کو متعارف کروایاگیاتھا۔فبروری 16سے وہ گاڑیاں جو بغیر فاسٹ ٹیگ کے ہوں گے انہیں ملک بھر میں الکٹرانک ٹول پلازوں پر دوگنی قیمت ادا کرنا پڑے گا۔

ٹیگس کو لازمی کرنے سے اس بات کی یقین دہانی میں بھی مدد ملے گی کہ ٹول پلازہ سے بغیر کسی مشکل کے گاڑیاں گذر گئیں ہیں‘ کیونکہ الکٹرنک طریقے سے پیسوں کی ادائیگی عمل میں آگئی ہے۔

گڈگری نے کہاکہ نئے گاڑیوں پر فاسٹ ٹیگ لگایاجارہا ہے وہیں حکومت پرانے گاڑیوں کے لئے مفت میں فاسٹ ٹیگ فراہم کرے گی۔