قیمتیں آسمان پر، محنت کش طبقہ پریشان، 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج، نارائن پیٹ میں کمیونسٹ پارٹی کی پریس کانفرنس

   

نارائن پیٹ 22/نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مستقر نارائن پیٹ کے ایس آر گارڈن فنکشن ہال میں بائیں بازو کی جماعتوں کے زیراہتمام ضلعی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس کی صدارت مسٹر کاشی ناتھ سی پی آئی ایم ایل ماس لائن پارٹی کے ضلعی قائدنے کی، مسٹر بال رامْ سی پی ایم ضلعی قائدنے اس پروگرام کی نگرانی کی اور سی پی آئی ایم ایل ماس لائن پارٹی کے قائدین نے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اس موقع پر لائن اسٹیٹ کے چیف اسپیکر شریمتی ایس ایل پدما نے کہا کہ نریندر مودی کی 10 سالہ حکومت میں انتخابی وعدوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا ،انہوں نے کہا، کہ نریندر مودی نے محنت کش کسان اور محنت مزدوری کرنے والے غریب طبقے کو ملک کی دولت سمیٹنے والے کے لیے موت کے وارنٹ لکھ کر دے دیا ،انہوں نے اپنے شدید دکھ کا اظہار کیا کہ وہ نوکریوں کے تحفظ کا گھمنڈ کر کے ملک کے پبلک سیکٹر کے اداروں کو کھلے عام فروخت کر رہے ہیں۔ کسانوں کی پیداوار کی قیمتیں منافع بخش نہیں ہیں لیکن اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تو قرض 50 لاکھ کروڑ تھا، لیکن آج یہ بڑھ کر 175 لاکھ کروڑ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی شہری کو ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کا قرض کا بار اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کنٹریکٹ آؤٹ سورسنگ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ کہ مودی ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو بڑے صنعت کاروں کی آڑ میں عوام کی دولت لوٹ رہے ہیں۔ ملک کی 40 فیصد دولت ایک فیصد لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ مودی کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان دنیا کے 191 ممالک کی فہرست میں بھوک کے معاملے میں 107 ویں مقام پر ہے اور ماحولیات کے لحاظ سے 180 ویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے محنت کش طبقے پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر مودی کو شکست دیں اور 26 نومبر 2024 کو ملک گیر احتجاجی پروگرام میں شرکت کریں۔اس کانفرنس میں سی پی آئی ایم ایل ماس لائن پارٹی کے ضلع سکریٹری بی رامو، سی پی ایم کے ضلع سکریٹری ،سی پی ایم کے ضلعی قائدین اور دیگر نے شرکت کی۔