لاء سیٹ اور پی جی ایل سیٹ کیلئے آج انٹرنس ٹسٹ

   

حیدرآباد۔/24 مئی ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ لاء سیٹ اور پی جی ایل سیٹ 2023 کے انٹرنس امتحانات 25 مئی کو منعقد ہوں گے۔ لاء سیٹ کے کنوینر نے یہ اعلان کیا۔ ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کورس میں داخلوں کیلئے یہ امتحانات منعقد کئے جاتے ہیں۔ تین سالہ ڈگری کورس کے طلبہ کیلئے دو سیشن پر مشتمل امتحان رہے گا۔ پہلے سیشن میں صبح 9:30 بجے تا 11 بجے دن جبکہ دوسرے سیشن میں دوپہر 12:30 بجے تا 2 بجے دن امتحان رہے گا۔ پانچ سالہ ڈگری کورس کے طلبہ کیلئے تین سیشن میں امتحان رہے گا اور تیسرا سیشن شام 4 بجے تا 5:30 بجے رہے گا۔ پہلے دو سیشن کے امتحانات کیلئے تلنگانہ میں 60 اور آندھرا پردیش میں 4 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ تین سیشن کے امتحان کیلئے تلنگانہ میں 41 اور آندھرا پردیش میں 4 مراکز قائم کئے گئے۔ لاء سیٹ اور پی جی ایل سیٹ میں جملہ 43692 امیدوار شرکت کریں گے۔ تین سالہ ڈگری لاء کورس کیلئے 31485 اور پانچ سالہ ڈگری کورس کیلئے 8858 اور ایل ایل ایم کیلئے 3349 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ امتحانات کیلئے ہال ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ر