لاؤڈ اسپیکر پر اذان نہیں دینی چاہئے: نغمہ نگار جاوید اختر

,

   

ممبئی: اذان لاؤڈ اسپیکر پر نہیں دینی چاہئے، اس سے پریشانی ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بالی ووڈ کے مشہور و معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے ٹوئٹرپر کیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پچاسوں سال تک لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینا حرام رہا ہے لیکن اب جب حلال ہوا ہے تو ختم ہی نہیں ہورہا ہے۔ امید ہے کہ لوگ پریشانی کو سمجھتے ہوئے خود ہی لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینا بند کردیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ گلوکار سونو نگم نے بھی اذان کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جس پر انہیں کافی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔