لالوپرساد نے برسوں بعد اپنی سب سے پہلی جیپ گاڑی چلائی

   

نئی دہلی : بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے آج اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ان کی جانب سے خریدی گئی سب سے پہلی جیپ چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ 73سالہ قائد کو جیپ کو ریورس کرتے ہوئے پٹنہ میں واقع اپنی رہائش گاہ سے باہر آتے ہوئے اور کچھ دیر تک جیپ چلاتے ہوئے دکھایا گیا جو انہوں نے کئی سال پہلے خریدی تھی ۔ انہوں نے اس موقع پر ایک فلسفیانہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر کوئی کسی نہ کسی شکل میں ایک ڈرائیور ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھائی چارہ ، محبت ، امن و امان ، خوشحالی اور مساوات کی یہ گاڑی ہمیشہ یوں ہی دوڑتی رہے ۔ اس موقع پر ان کے سینکڑوں مداحوں کو لالو پرساد کی جیپ چلاتے ہوئے تصویر کھینچتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور ساتھ ہی ساتھ وہ لالو پرساد یادو زندہ باد کے نعرے بھی لگارہے تھے ۔ یاد رہے کہ منگل کے روز لالو پرساد یادو نے چارہ اسکام کیس میں پٹنہ کی سی بی آئی عدالت میں حاضری دی تھی ۔