لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں: سرینواس یادو

   

حیدرآباد: وزیر اینمل ہسبنڈری سرینواس یادو نے واضح کیا ہے کہ کورونا کیسیس میں اضافہ کے پیش نظر حکومت لاک ڈاؤن کے نفاد کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا کہ حکومت مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے کورونا پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کورونا کیسیس میں اضافہ ہوا ہے لیکن عوام کو خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔