لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں اور علاقے کو سنیٹائز کرنے کے لئے ہندوستان میں ڈرون کا موقع پر استعمال

,

   

نئی دہلی۔کرونا وائرس سے جنگ میں قومی انتظامیہ کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہا رہی ہے۔اس جنگ میں انہوں نے ٹکنالوجیوں کا استعمال شروع کردیاہے۔ موقع پر لاک ڈاؤ ن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس ڈراؤنس کا استعمال کررہی ہے۔

چندی گڑھ‘ ممبئی اور دیگر شہروں میں پولیس لاک ڈاؤن کا موثر بنانے کے لئے ڈراؤنس کا استعمال کررہی ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کے جوان سخت کاروائی کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ سماجی دوری کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کی بھی وہ جانچ کررہے ہیں

YouTube video

علاقے کو جراثیم سے پاک بنانے کے لئے بھی دہلی میں انتظامیہ ڈراؤنس کا استعمال کررہی ہیں۔ٹھیک اسی طرح اے پی کے ضلع وجئے واڑہ میں مذکورہ کارپوریشن سوڈیم ہائپو کلورائیڈ کے چھڑکاؤ کے لئے ڈراؤنس کا استعمال کررہی ہے تاکہ علاقے کی صفائی کو یقینی بنالی جاسکے۔

کرونا وائرس کے ہندوستان میں معاملات
درایں اثناء ہندوستان میں کرونا وائرس کے معاملات 5734تک پہنچ گئی ہیں۔ جمعرات کے روز وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے اس بات کی جانکاری دی تھی۔

اس میں 5734معاملات میں سے 5095سی او وی ائی ڈی 19کے سرگرم معاملات ہیں اور 472لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں اور ایک معاملہ باہر کا ہے۔

اموات 166تک پہنچ گئی ہیں