ٹوکیو: کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے بعد اب جاپان میں بچوں کو رلانے کا عجیب و غریب مقابلے کا دوبارہ انعقاد ہوا ہے جسے ’رونے کا سومو مقابلہ‘ کہا جاتا ہے۔کوئی چار برس بعد یہ مقابلہ دوبارہ منعقد کیا گیا جس بچوں کو اس لیے رلایا جاتا ہے کہ اس طرح رونے سے ان کی صحت اچھی رہتی ہے اور وہ مطمئن رہتے ہیں۔ اس کیلئے بچوں کو باقاعدہ ڈرا کر رلایا جاتا ہے۔انتظامیہ کا عملہ ’اونی‘ نامی عفریت کا ماسک بہنتا ہے اور بچوں کو سومو پہلوانوں کا لباس پہناکر انہیں ڈراؤنے چہرے والے افراد کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ اس بار یہ مقابلہ ٹوکیو میں واقع سینسوجی کے مندر میں منعقد کیا گیا تھا۔